خلیج اردو
متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں 3 ہزار 296 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی کی جیلوں سے ایک ہزار 856 قیدیوں کی رہائی کی بھی منظوری دے دی گئی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں رہائی پانے والے قیدی نئی زندگی کا آغاز کر سکیں گے۔
رہائی پانے والے قیدیوں کے واجب الادا قرض شیخ محمد بن زاید النہیان ادا کریں گے۔
یہ اقدام قیدیوں کی معاشرتی بحالی اور انسانی ہمدردی کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔







