متحدہ عرب امارات

پاکستان اور بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں کی معطلی میں ایک بار پھر توسیع

خلیج اردو
27 جولائی 2021
ابوظبہی : پاکستان اور بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں دو اگست تک معطل رہیں گی، اتحاد ایئرلائنز نے پیر کو بتا دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا آکاونٹ سے پوسٹ میں اتحاد نے کہا کہ فی الحال دونوں ممالک سے امارات کیلئے پروازیں معطل ہیں اور اس معطلی میں مزید اضافی ہو سکتا ہے۔

https://twitter.com/MalikWaqasAkba2/status/1419590180185518085

ایئرلائنز نے اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ان کی ویب سائیٹ دیکھتے رہے تاکہ وہ معلوم کر سکے کہ پروازوں کی اجازت پھر کب ہوگی۔

بھارت سے پروازوں کی معطلی 24 اپریل سے بدستور جاری ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button