متحدہ عرب امارات

کمپنی کی خفیہ معلومات آشکارہ کرنے والے شخص کیلئے سخت ترین سزا سنائی جائے گی

خلیج اردو
30 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے استعاثہ عامہ نے انتباہ جاری کی ہے کہ کمپنی کی خفیہ معلومات کو سوشل میڈیا پر آشکارہ کرنا ایک جرم ہے اور بغیر اجازت کے کمپنی کی معلومات کسی بھی انلائن پلیٹ فارم پر شائع کرنا سنگین جرم ہے۔

پبلک پراسیکوٹر نے ٹویٹر کا سہارا لے کر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عوام کو انلائن مواد سے متعلق پالیسی کی اگاہی دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی کمپنی یا فرم میں کام کرنے والے افراد اگر کمپنی کی خفیہ سمجھی جانے والی معلومات کو سوشل میڈیا یا کسی انلائن پلیٹ فارم پر بغیر اجازت کے شیئر کریں تو یہ ایک سنگین جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو 1 ملین درہم کا جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی۔

وفاقی قانون نمبر 5 کے آرٹیکل 22 کے مطابق جو بھی شخص کسی بھی کمپیوٹر نیٹ ورک ، ویب سائٹ یا انفارمیشن ٹکنالوجی کے کسی بھی میڈیم کو استعمال کرتے ہوئے کسی کمپنی کی معلومات آشکارہ کرتا ہے تو یہ قابل سزا جرم ہے۔ یہ کمپنی اگر اس کے کام وکی جگہ ہے یا اس نے یہ معلوم کسی شخص کی مدد سے حاصل کی ہے ، دونوں صورتوں میں یہ سنگین جرم ہے۔

خلاف ورزی پر سزا میں کم سے کم چھ ماہ کی قید اور 500 ہزار سے 1000 ہزار درہم تک جرمانہ شامل ہے۔ پراسیکیوشن نے اس سے قبل سائبر قوانین کو سائبرجرائم کے خلاف جنگ قرار دیا تھا۔ مذکورہ بالا قانون کے مطابق سائبر کرائمز کو آئینی اور قانونی روک تھام کے طریقے سے ختمکیا جاسکتا ہے جو متحدہ عرب امارات اور افراد کے معاشرتی اور معاشی مفادات پر جدید ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کے نتیجے میں منفی اثرات کو کم کرتا ہے ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button