
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات لوگوں کو بہترین زندگی فراہم کرنے کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گا۔
شیخ محمد نے 29 جنوری کو ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "نور دبئی فاؤنڈیشن میں ہم نے آنکھوں کی بیماری تراقوما میں مبتلا 18 ملین افراد کاعلاج کیا ہے۔ ادویات کی 87 ملین خوراکین فراہم کیں، 35000سے زائد آنکھوں کے آپریشن کیے، اور 50 ہزار ہیلتھ ورکوں کو ٹریننگ دی”۔
أنجزنا عبر نور دبي علاج ١٨ مليون شخص من مرض التراخوما (وهو من الأمراض المدارية المهملة المسببة للعمى) وتوزيع ٨٧ مليون جرعة للوقاية منها بالإضافة لاجراء ٣٥٠ ألف عملية للمكفوفين، وتدريب ٥٠ ألف مهني صحي .. الامارات لن يوقفها شيء في مسيرة الخير الانسانية العالمية .. #WorldNTDDay
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 29, 2021
خیال رہے کہ شیخ محمد کا یہ ٹوئیٹ ورلڈ نگلیکٹڈ ٹراپیکل ڈیزیز ڈے کے موقع پر کی گئی ہے۔
اس دن کی مناسبت کے حوالے سے ابوظہبی کے حکمران اور یو اے ای فون کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کا کہنا تھا کہ انسانی ترقی کے لیے، خاص طور پر غیر مراعت یافتہ کمیونٹی کی ترقی کے لیے بیماریوں کی روک تھام کے لیے موزؤں اور موثر رد عمل نہایت ضروری ہے۔
شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ "آج اس دن کے موقع پر ہم نگلیکٹڈ ٹراپیکل بیماری سے لوگوں کی حفاظت کے لیے جلد ایکشن لینے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہیں”۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انسانی ترقی کے لیے بیماریوں کی روک تھام کے لیے مؤثر رد عمل نہایت ضروری ہے اور یو اے ای اس مقصد کے لیے اپنے پارٹںرز کے ساتھ کھڑا ہے۔
https://twitter.com/MohamedBinZayed/status/1355156253677334531?s=20
Source: Khaleej Times







