خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق ابوظہبی میں ہفتے کا اختتام تیز ہواؤں اور رات کے وقت ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کا ساتھ ہوگا۔
یو اے ای کی محکمہ موسمیات نیشنل میٹرولوجی کے مطابق آج ابوظہبی میں، خاص طور پر رات کے وقت، آسمانوں پر بادل رہیں گیں اور ہواؤں کے باعث موسم دھندلا رہے گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ہوا کے باعث ریت اور مٹی ہوا میں شامل ہوجائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہےجو 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
ڈرائیوروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں کیونکہ ہوا میں مٹی آجانے سے حد نگاہ کم ہوسکتی ہے۔ اور مٹی سے الرجی کی بیماری میں مبتلا افراد کو گھر سے نکلنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں، رات کے اور اتوار کی صبح کو ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاوں میں کہرا پڑنے کا بھی امکان بتایا گیا ہے۔
جبکہ عربیئن سمندر میں رات کے وقت طغیانی کا امکان ہے اور امان کے سمندر میں رات کے صورتحال متعدل رہے گی۔
Source: Gulf News







