متحدہ عرب امارات

کووڈ 19 کیخلاف متحدہ عرب امارات کی واضح حکمت عملی عالمی مثال ہے : ڈی جی ، این سی ای ایم اے

خلیج اردو – نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبید راشد الشمسی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی عالمی وباء سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات دنیا میں بانی قائدانہ کردار کا ماڈل بنا اور اس بحران سے نمٹنے کا عمل حکومت کی دور اندیشی اور موثر حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا –

آفات میں کمی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ اس عالمی وباء سے دنیا کے کئی ممالک بہت متاثر ہوئے ، اس دوران متحدہ عرب امارات نے اس فوری خطرے سے نمٹنے میں واضح حکمت عملی بنائی اور پیشہ ورانہ انداز میں اس سے نمٹا جس کی وجہ سے اس وباء کے اثرات کو محدود کرنا ممکن ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آج اس عالمی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کو اس بحران سے نمٹنے کے عمل میں خود کو ترقی یافتہ اقوام میں کھڑا پانا قابل فخر ہے

، علاقائی اور عالمی سطح پر یہ ثابت ہوا کہ عرب امارات اس بحران سے نمٹنے میں بانی قائدانہ کردار کا حامل رہا – انہوں نے کہا کہ رابطوں ، اطلاعات اور تعاون پر مبنی ایسی واضح حکمت عملی جس میں اختلاف ، مسابقت یا عدم پیروی کی کوئی گنجائش نہیں تھی ، کی بدولت عرب امارات موثر فیصلہ سازی کے محاذ پر کامیابی سے نمایاں ہوا ۔ انہوں نے ان کامیابیوں پر ملک کی قیادت اور عوام کو مبارک باد دی جنہوں نے اس چیلنج کے وقت کامیابی سے اپنا کردار ادا کیا –

الشمسی نے کہا کہ 2019 کے اواخر میں جب دنیا بھر کی حکومتیں اس تجربے میں آئیں تھیں کہ تو تب ہر کوئی حیران تھا کہ کون اس صورتحال سے نمٹے گا ۔ باوجود اس کے کہ یہ طوفان ہر ملک سے جاٹکرایا لیکن متحدہ عرب امارات نے اس سے نمٹنے میں اپنی صلاحیت اور قابلیت کا ثابت کیا ، اس عمل میں حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کے درمیان موثر تعاون ہوا ، وباء سے نمٹنے میں قومی کاوشوں کو یکجان اور مربوط کیا گیا ، اس کے نتیجے میں تحفظ کی راہ ہموار ہوئی اور اس کی بدولت عرب امارات کا معاشرہ امن و استحکام میں رہنے کے قابل ہوا – انہوں نے تقریر کے اختتام پر کہا کہ یہ کامیابی صرف حکومتی کاوشوں کی بدولت نہیں ملی بلکہ اس سے میں اماراتی معاشرے نے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بحران سے نمٹنے میں کردار ادا کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button