متحدہ عرب امارات

گاڑیوں سے قیمتی ایگزاسٹ چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو

ام القوین: ام القوین میں ایک ایسے گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے جو گاڑیوں سے ایگزاسٹ چوری کرنے میں ملوث تھا۔

جمعہ کو پولیس نے بیان میں گروہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ام القوین پولیس کے کریمنل ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات گاڑیوں کے مالکان کی جانب سے چوری کی متعدد رپورٹس موصول ہونے کے بعد اس گینگ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سعید عبید بن آران نے کہا کہ جیسے ہی رپورٹس موصول ہوئیں، کمپری ہینسو سیفٹی سنٹر میں کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ کریمنل ریسرچ برانچ کے تعاون سے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ٹیم نے رپورٹ ملنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر مجرموں کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔ معلوم ہوا کہ تمام مشتبہ افراد ایشیائی شہریت کے حامل تھے۔

تحقیقات کے دوران گرفتار شہریوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

کرنل سعید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کی رپورٹ کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایسے گروہوں کا مقابلہ کیا جا سکے جو معاشرے کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button