متحدہ عرب امارات

یو اے ای مریخ مشن کے مریخ کے مدار میں داخل ہونے کی لائیو ویڈیو اس لنک پر دیکھیں

خلیج اردو آن لائن:

عربوں کی تاریخ میں متحدہ عرب امارات ایک تاریخ رقم کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے۔

اب سے کچھ منٹوں کے بعد یو اے ای کی جانب سے لانچ کیا گیا ہوپ پروب نامی مشن مریخ سیارے کے مدار میں داخل ہوگا۔

اور یہ تاریخ لمحات لائیو دیکھائے جائیں گے۔

ہوپ پروب مریخ کے مدار میں 7 بج کر 42 منٹ پر داخل ہوگا۔ اور یہ عمل 27 منٹ طویل ہوگا۔ یہ لمحات سب سے زیادہ اہم ہیں اور یہی اس مشن کی کامیابی یا ناکامی کو طے کریں گے۔

اس مشن کے ان تاریخی لمحات کو یو اے ای بھر میں مختلف سینما حالوں میں مفت لائیو دیکھایا جا رہا ہے۔

اور دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی یہ مناظر لائیو دیکھائے جائیں گے۔

تاہم، گھر میں بیٹھے ان تاریخ لمحات میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ذیل میں دی گئی ویڈیو پر یہ مناظر لائیو دیکھائے جا رہے ہیں:

Source: Hope Mars Mission You tube Channel

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button