متحدہ عرب امارات

سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں گر کر تباہ، 14 سعودی شہری جاں بحق، حادثے کی تحقیقات شروع

خلیج اردو
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 14 سعودی شہری جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا، جس میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی وزارتِ توانائی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزارتِ توانائی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

راس تنورہ سعودی عرب کی خلیجی ساحلی پٹی پر واقع اہم تیل برآمدی مرکز ہے، جہاں مشرقِ وسطیٰ کی بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک موجود ہے، جس کی یومیہ پیداواری صلاحیت تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار بیرل ہے۔

واضح رہے کہ آرامکو نے حال ہی میں تقریباً چار ماہ بعد راس تنورہ ٹرمینل سے خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کی تھی، جبکہ مارچ میں ڈرون حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت اس تنصیب کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button