متحدہ عرب امارات

سعودی عرب میں فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 16 بنگلہ دیشی شہری جاں بحق

خلیج اردو
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اتوار 9 اگست کو صوفہ بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 16 بنگلہ دیشی شہری جاں بحق ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے واقعے میں 16 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکام جاں بحق افراد کی شناخت کے عمل میں مصروف ہیں۔

آتشزدگی ریاض کے علاقے موسیٰ صنعیا میں قائم صوفہ مینوفیکچرنگ فیکٹری میں ہوئی۔ بنگلہ دیشی سفارتخانے کے حکام واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اور متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ مل کر معلومات جمع کرنے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کا عمل شروع کیا۔

بنگلہ دیشی سفارتی مشن جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے بھی رابطے میں ہے تاکہ متاثرین کی شناخت مکمل کی جا سکے اور ضروری معاونت فراہم کی جا سکے۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے مطابق تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اہلخانہ کی رضامندی سے جاں بحق افراد کی میتیں بنگلہ دیش منتقل کی جائیں گی۔

وزارت خارجہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق شہریوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ضرورت کے مطابق معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button