متحدہ عرب امارات

آبنائے ہرمز امریکی بحری ناکہ بندی ختم ہونے تک نہیں کھلے گی، ایرانی وزارت خارجہ

خلیج اردو
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک دوبارہ نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا۔

تہران میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز کی بندش کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا نتیجہ قرار دیا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ اہم بحری گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ براہ راست ان حالات سے منسلک ہے جو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران اور آبنائے ہرمز پر عائد کیے گئے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ جب تک امریکی بحری ناکہ بندی جاری ہے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری حالات موجود نہیں۔

انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اپنے تباہ کن اقدامات روک کر انہیں واپس لے تاکہ دونوں فریق آئندہ اقدامات پر مذاکرات کر سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button