خلیج اردو آن لائن:
حکام کے مطابق ابوظہبی میں پیر کی صبح فاسٹ فوڈ ریستوران میں گیس لیک کے باعث ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ابو ظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کہا گیا ہے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص دھماکے کی جگہ کے قریب تھا جبکہ دوسرا راہگیر تھا۔
مزید برآں، پولیس کے مطابق دیگر کئی افراد کو معمولی زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر دوبارہ بھرنے کے بعد ٹھیک طریقے سے نصب نہیں کیے گئے تھے۔
حکام کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دو ہوٹل اور دیگر دکانیں بری طرح متاثر ہوئی، اور کھڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں متاثر وئی ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عمارت کے رہائشیوں کو محفوظ طریقے سے عمارت سے باہر نکال لیا اور پولیس کے مطابق کرایہ داروں کے لیے عارضی رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ” لوگ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور سرکاری خبروں پر ہی بھروسہ کریں”۔
عمارت کے رہائشیوں نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی آواز زور دار اور خوف زدہ کردینے والی تھی۔
یاد رہے کہ دھماکہ سوموار کی صبح ابوظہبی میں راشد بن سعید روڈ پر واقع ایک عمارت میں قائم فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا۔
Source: Khaleej Times







