خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کے کلینکل تجربات کے لیے رضاکاروں کی تعداد 31ہزار تک پہنچ گئی۔ جس کے ساتھ متحدہ عرب امارات رضاکاروں کی سب سے زیادہ بھرتی کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا۔
تاہم ہیلتھ انتظامییہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ رضاکاروں کی تعداد 31 ہزار تک پہنچ جانے وجہ سے ٹرئل کےلیے رضاکاروں کی مناسب تعداد رجسٹر ہوچکی ہے۔ لہذا اب نئے رضاکاروں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔
ابو ظہبی نیشنل ایگزیبشن سنٹر اور القراین سنٹر شارجہ میں قائم ویکسین سنٹر نئے رضاکاروں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ تاہم، یہ مراکز اب پہلے سے رجسٹر رضاکاروں کو ویکسین کی دوسری خوراک دینے کے لیے اور دیگر ضروری چیک اپس کے لیے کھلے رہیں گے۔
اس وقت تک ہزاروں رضاکاروں کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے اور اب مسلسل زیر نگرانی رہیں گے۔
ابوظہبی محکمہ صحت کے چیئرمین ارو ویکسین ٹرائل کے پہلے رضاکار عبداللہ بن محمد الحمد کا کہنا تھا کہ” یہ کامیابی ہماری لیڈر شپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی ہے بلکہ یہ کامیابی ہیلتھ سیکٹر کامیابی ہے جو اس وبا کے خلاف ہمیں سب سے آگے کھڑا کر دے گی”۔
الحمد نے 120 قومیتوں کے رضکاروں کا اس پروگرام میں شامل ہونے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ یہ پروگرام 4Humanity کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔ اور اسے ابو ظہبی کی کمپنی جی 4 چلا رہی اور ابوظہبی کا محکمہ صحت کی نگرانی کر رہا ہے۔ اور اس ویکسین کو چین کی کمپنی سنوفارم نے تیار کی ہے۔
Source: Khaleej Times







