متحدہ عرب امارات

فالج کی 20 سالہ مریضہ ابوظہبی میں جدید علاج کے باعث دوبارہ سے چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی

 

خلجی اردو آن لائن:

ابوظہبی کے ایک اسپتال میں ایک فالج کی نوجوان مریضہ کا کامیاب علاج کر کے اس دوبارہ سے چلنے پھرنے کے قابل کر دیا ہے۔ اس 20 سالہ بچی کا علاج مدینہ زید اسپتال میں کیا گیا ، جو الظفرہ اسپتالوں میں سب سے بڑا اسپتال ہے۔

بچی پارلیجیا نامی بیماری کا شکار تھی، جس میں جسم کے نچلے نصف حصے کا جزوی یا مکمل فالج ہوجاتا ہے۔ یہ بیماری عام طور ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے یا پھر ہیمرج کے باعث پیش آتی ہے۔

اس بیماری کی وجہ سے 20 سالہ یاسمین کے جسم کا بائیاں حصہ متاثر ہوا تھا۔ اس نے اس کے اوپری اور نچلے دونوں اعضاء کو متاثر کیا۔ یاسمین کی چلنے کی قابلیت متاثر ہوئی جس کی وجہ سے نقل و حرکت میں بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید برآں، یاسمین کو یہ واحد مسئلہ نہیں تھا بلکہ اسے بولنے میں بھی دشواری سامنا تھا۔

ہسپتال میں محکمہ فزیکل اینڈ ری ہیبلٹیشن نے یاسمین کے علاج معالجے کا ایک جامع منصوبہ بنایا۔ اس منصوبے میں ہفتے میں دو بار فزیوتھیراپی اور اسپیچ تھراپی شامل تھی۔ اسپتال کے عملہ نے یاسمین کا علاج مختلف مراحل میں کیا۔

پہلے مرحلے میں پٹھوں کی طاقت، نقل و حرکت، اور اوپر اور نچلے اعضاء میں برداشت پر توجہ دی گئ علاج کے دوسرے حصے میں ترقیاتی اور توازن پیدا کرنے پر زور دیا گیا تھا۔  اس علاج کے علاوہ یاسمین تقریر اور یادداشت کو بہتر بنانا بھی سیکھ رہی تھی۔

اس جامع علاج کی وجہ سے یاسمین میں مثبت تبدیلیاں آنے لگیں۔ وہ آہستہ آہستہ بولنے لگی اور پھر آہستہ آہستہ چلنے لگی ہے۔ ہسپتال کا کہنا ہے کہ وہ مریضہ کی مکمل صحتیابی تک علاج میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button