خلیج اردو آن لائن:
سائبر حملے دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں، جو کہ نہ صرف حکومت بلکہ کمپنیوں، آرگنائزیشن اور عام لوگوں کے لیے درد سر بنتے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر ایسے حملے زیادہ پریشان کن ہیں جن میں ہیکرز کمپنیوں کا ڈیٹا چوری کرنے کے بعد اس ڈیٹا کو لیک نہ کرنے کے یا سسٹم ہیک کر کے اس کھولنے کے بدلے میں ملین ڈالرز تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایسے گروہوں نے گزشتہ سال 300 ملین ڈالر تاوان وصول کیا ہے۔
تاہم، ایک نئے سائبر حملے میں دنیا بھر کی سینکڑوں کمپنیوں کی ویب سائٹس ہیک کر لی گئی ہیں۔ اس حملے میں امریکہ کی کم از کم 200 کمپنیاں متاثر ہوئیں۔ ان کمپنیوں کی ویب سائٹس ہیک کرنے والے ہیکرز نے ان ویب سائٹس اور سسٹم کی بحالی کے بدلے 70 ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وہ یہ تاوان کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی شکل میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا جس میں 17 ممالک کے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ تاوان کا مطالبہ روس سے تعلق رکھنے والے ایک گرہ ریویل کے کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ اسی گروہ نے ڈبلن کی ایک کیسیا نامی آئی ٹی کمپنی کو ہیک کیا تھا۔ اور ان حملوں سے ایک سویڈش گراسری اسٹور بھی متاثر ہوا، جسے اپنی متعدد آوٹ لیٹس بند کرنی پڑی تھیں۔
اس طرح کچھ اسکول بھی متاثر ہوئے۔
Source: Gulf Today.







