خلیج اردو
دبئی : عید لاضحیٰ سے پہلے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنی پروازوں کے سلسلے میں صلاحیت میں اضافہ کر دیا۔ فیصلہ امریکہ اور یورپ سے آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد اور کچھ مقامی پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
دبئی میں پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر سید اخلاق حسین نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے بوئنگ 777 کو ڈپلوئے کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چونکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد یورپ اور امریکہ سے آرہی ہے لہذا پاکستان جانے کیلئے کم پروازیں دستیاب ہونے کی وجہ سے وہ امارات میں پھنس سکتے ہیں۔ لہذا مطالبہ بڑھتے ہی پی آئی اے نے اپنی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے تاکہ ہم متحدہ عرب امارات سے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو لے جاسکیں۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوابازی چوہدری غلام سرور نے میڈیا کو جاری کیے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید کیلئے دبئی ، شارجہ ، دوحہ ، بحرین کے راستے سے 2000 نشتوں کا اضافہ ہوگا۔
مقامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بندش یا صلاحیت میں کمی کے بعد پی آئی اے نے پروازوں اور صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ پی آئی اے حال ہی میں پاکستان کے بڑے شہروں کیلئے تین سے چار پروازیں چلا رہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے سید اخلاق حسین نے بتایا ہے کہ پروازوں کی استعداد میں اضافے سے متعلق بڑھتے رجحان پر ہمیں امید ہے کہ اس رجحان میں اضافہ ہوگا۔ زیادہ تر مسافر کنبے کے ساتھ اڑ رہے ہیں اور پھر غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے بھی پاکستان جاتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







