متحدہ عرب امارات

شارجہ: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 22 ہزار افراد پر جرمانے عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کی جانب سےہفتے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران شارجہ پولیس نے مزدوروں کے رہائشی علاقوں میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔

یہ خلاف ورزیان لیبر اکاموڈیشن انسپکیشن کمیٹی کی جانب سے شارجہ میں مزدوروں کے مختلف رہائشی علاقوں میں میں معائنے کے دوران ریکارڈ کی گئی ہیں۔

شارجہ پولیس کے سنٹرل آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے برگیڈیئر ڈاکٹر احمد سعید النور نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انسپکیشن ٹیموں نے  21 ہزار 959 خلاف ورزیاں 20 مئی سے یکم اکتوبر تک ریکارڈ کیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان 22 ہزار خلاف ورزیوں میں سے کورونا ایس او پیز کی 6 ہزار 959 خلاف ورزیاں صنعتی علاقوں میں ریکارڈ کی گئیں۔

برگیڈیئر نور نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ٹیم ممبران کی جانب سے لوگوں میں آگاہی بڑھانے کے لیے 1 لاکھ 70 ہزار 89 پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ اور انہوں نے عوام  سے درخواست کی ہے وہ ایسی خلاف ورزیوں کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

مزید برآں، اس ماہ کے شروع میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا پولیس نے ایک مہینے میں 5 ہزار 432 افراد کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں ہیں، اور پولیس خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے والے افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برت رہی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button