خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اس ہفتے کے آخر میں عید الاضحی کے وقفے کے دوران دبئی میں پیڈ پبلک پارکنگ مفت استعمال ہوں گی۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوامی پارکنگ جمعہ 8 جولائی سے پیر 11 جولائی تک مفت رہے گی۔
متحدہ عرب امارات میں یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر چار روزہ ویک اینڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔
تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ پارکنگ سے متعلق دیگر گائیڈلائنز کو فالو کیا جائے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔
Source: Khaleej Times