
خلیج اردو
11 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو اس سال میں آخری مرتبہ بڑا بریک دسمبر کے پہلے ہفتے ملے گا۔ یوم یادگار اور قومی دن کے موقع پر یہ وقفہ شہریوں کو ملے گا۔
چار دنوں کا یہ بریک یکم دسمبر بروز بدھ سے چار دسمبر بروز ہفتے تک جاری رہے گا۔ چونکہ زیادہ سے زیادہ ممالک غیر ملکی مسافروں کیلئے اپنی سرحدیں کھول رہے ہیں تو متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے قومی دن کی تعطیلات کے دوران رہائشیوں کیلئے بیرون ملک تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا حل نکال لیا ہے اور ان کیلئے خصوصی فضائی کرایوں اور چھٹیوں کے پیکجز کا اعلان کیا ہے۔
ایئر عربیہ نے قومی دن کے موقع پر آنے والے اس طویل ویک اینڈ کیلئے 11 مقامات پر تعطیلات کے پیکج متعارف کرائے ہیں جن کی شروعات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک تک 1,249 درہم فی کس سے ہے۔
شارجہ میں مقیم کم لاگت والے کیریئر نے الماتی اور سلالہ کیلئے خصوصی پیکجز بھی متعارف کروائے ہیں جو کیف کیلئے 1,499 درہم ، ماسکو کیلئے 1,649 درہم ، باکو کیلئے 1,675 درہم ، پریوان کیلئے 1,749، درہم ، استنبول اور تبلیسی کیلئے 1,799 اور 1,949 درہم ، تاشقند کیلئے 1,999 درہم اور نیروبی کیلئے 3,359 درہم سے ٹکٹ شروع ہوتے ہیں۔
اس میں ریٹرن ٹکٹ اور ناشتے کے ساتھ تین راتوں کا ہوٹل میں قیام بھی شامل ہے۔
دبئی میں موجود فلائی دبئی نے بھی دوستوں اور خاندانوں کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا ہے۔ باکو، یریوان، بلغراد، مالدیپ، شرم الشیخ، زنجبار، ترانہ، سراجیوو اور دیگر مقامات کیلئے زبردست پیکجز کا اعلان کیا ہے۔
ان چھٹیوں کیلئے کم سے کم پیکج 1,549 درہم سے شروع ہو گا۔ رہائشیوں کیلئے بیس نومبر سے انتییس نومبر تک سفر کیلئے ٹکٹ بک کرنا دستیاب ہوگا۔
Source : Khaleej Times







