
خلیج اردو
11 نومبر 2021
دبئی : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعلان کیا ہے کہ اب سعودی عرب کی شہریت ان غیرملکیوں کو دی جائے گی جن میں منفرد صلاحیت ہوں اور دوسروں سے ممتاز ہوں۔
یہ اعلان سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکیوں کو مذہبی ، طبی ، سائنسی ، ثقافتی ، کھیلوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی طور پر قابل اور منفرد افراد کو مدعو کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
یہ سعودیہ بھر میں مختلف شعبوں کی ترقی میں حصہ ڈالے گا اور ایک پرکشش ماحول پیدا کرنے کے اس کے وژن 2030 کے ہدف کی حمایت کرے گا۔ جو غیر معمولی تخلیقی ذہنوں میں سرمایہ کاری اور اسے برقرار رکھنے کے قابل بناتا ہے۔
Source : Khaleej Times





