
خلیج اردو
11 نومبر 2021
شارجہ : القاسبہ پل کی سڑک اور الخان کورنیچے روڈ اب دو ہفتوں کیلئے بند رہے گا جس کی شروعات اتوار سے ہوگی۔ شارجہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شارجہ پولیس کے ساتھ تعاون میں ایک بیان جاری کیا ہے کہ سڑکوں کی یہ بندش آر ٹی اے کی جانب سے سڑکوں کی بہتری ، کشادہ کرنے اور ان کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے کی جارہی ہے۔
ان سڑکوں کی بحالی اور توسیع کا کام دو مراحل میں ہوگا جہاں پہلے مرحلے کی شروعات شارجہ کے ڈاون ٹاؤن، رولا اور عجمان کی اطراف سے ہوگی۔
ان پر کام اتوار کو آدھی رات سے صبح 5 بجے تک شروع ہو کر 28 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا۔ دبئی کی طرف جانے والی ٹریفک کیلئے مخالف سمت کھلی رہے گی۔
دوسرے مرحلے میں دبئی جانے والی سمت پر کام کیا جائے گا۔ یہ پیر 29 نومبر کو آدھی رات سے صبح 5 بجے تک ہوگا اور 13 دسمبر کو کام ختم ہوگا اور اس دورانیے میں شارجہ کے اطراف میں ٹریفک کیلئے سڑک کھلی رہے گی۔
امارات کے محکمہ ٹریفک اور پٹرولنگ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد علائی النقبی نے کہا کہ شارجہ پولیس سڑکوں کی بہتری اور توسیع میں معاونت کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ٹریفک کا ہموار بہاؤ ممکن ہوگا اور رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔ ان سڑکوں پر جہاں رش بہت ہوتا ہے جہاں شمالی علاقوں سے دبئی سے منسلک ہونے والوں کیلئے آسانی پیدا ہوگی۔
پولیس اس بندش کے اوقات میں سڑکوں پر پٹرولنگ کرے گی تاکہ ممکن بنایا جائے کسی طرح سے ٹریفک میں خلل نہ پڑے۔
پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔ عوام ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں اور کسی بھی تجویز کیلئے 80086767 پر کال کریں۔
Source : Khaleej Times







