متحدہ عرب امارات

شارجہ: ایشیائی خاتون نے رہائشی عمارت سے کود کر خود کشی کر لی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس جنرل ڈائریکٹوریٹ ایک ایسی ایشیائی خاتون کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے جمعرات کے روز شارجہ کے الخان ایئریا میں رہائشی عمارت سے کود کر اپنی جان لے لی تھی۔

شارجہ پولیس جنرل ڈائریکٹوریٹ کے آپریشن روم کو جمعرات کی رات 9 بج کر 15 منٹ پر ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک ایشیائی خاتون الخان کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے گر گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پیٹرول جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ تاہم خاتون موقع پر ہی جانبحق ہو چکی تھی۔

جس کے بعد خاتون کی لاش کو کویت ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس کیجانب سے جانبحق ہونے والی خاتون کے خاندان کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد خاتون کی موت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جس کےبعد موت کی اصل وجہ سے بتائی جائے گی۔

حکام نے قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش وراثا کے حوالے کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سال اپریل میں ایک 21 سالہ پاکستانی لڑکی نے شارجہ کی ایک عمارت میں واقع اپنے والدین کے گھر کی بالکونی سے کود کر خود کشی کر لی تھی۔

اس واقعہ کی تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ لڑکی کے والدین اس کی شادی ایک 70 سال سے زائد عمر کے پاکستانی سے کرنا چاہتے تھے اور اسی جھگڑے کی وجہ سے تنگ آ کر اس لڑکی نے اپنی جان لے لی تھی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button