متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں فیملیز کو کیفوں اور ریستورانوں میں جانے کی اجازت دے دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو ریستورانوں اور کیفوں میں جانے اور ایک ہی ٹیبل پر بیٹھنے کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے پر اطلاق 5 جون 2021 سے ہوگا۔

تاہم، کمیٹی کی جانب سے ریستورانوں کی اور کیفوں کے لیے 60 فیصد گنجائش کے اصول اور دیگر احتیاطی تدابیرپر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ لوگوں کی صحت کو محفوظ بناتے ہوئے کورونا کے خلاف ابتک کی کامیابی کو محفوظ بنایا جائے۔

جبکہ دوسری جانب سے ابوظہبی کے محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جسم میں  ویٹامن ڈی کی سطح کو بڑھائیں۔ کیونکہ ویٹامن ڈی کورونا کے خلاف لڑنے میں قوت مدافعت کو محفوظ بناتا ہے۔

ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ درج بالا ہدایت ایک مقامی تحقیق کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ اس تحقیق میں ویٹامن ڈی کے لیول اور کورونا کی شدت اور اموات کے درمیان گہرا تعلق پایا گیا ہے۔

یہ تحقیق اماراتی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر حبیبہ السفر اور زید یونیورسٹی میں کلینیکل بائیو کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حبیبہ الصاوف کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس نئے مطالعے کو ابو ظہبی ہیلتھ ریسرچ ایتھکس کمیٹی  نے منظور کر لیا ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button