متحدہ عرب امارات

شیخ محمد زندگی میں کامیابی کا راز بتاتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے زندگی میں کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ مواقعوں سے صرف وہ لوگ فائدہ اٹھا پاتے ہیں جو ان کا انتظار کر تے ہیں۔

شیخ محمد نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے زندگی کے تجربوں اور بطور لیڈر اپنے ویژن سے متعلق بات کی ہے۔

شیخ محمد نے ویڈیو میں زندگی کی میں اپنے ہداف حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ اپنے اہداف کو چیلنج کرتے ہوئے تو آپ انہیں حاصل کر پاؤ گے۔ تصور کریں آپ ایک گھوڑے پر سواری کر رہے ہیں اور گھوڑا آپ کی توقع سے زیادہ تیز دوڑ رہا ہے تو آپ کبھی بھی اپنے منزل پر نہیں پہنچ پائیں گے اور گھوڑا تھک جائے گا۔ تاہم، اگر گھوڑا آپ کی توقع سے کم رفتار پر دوڑ رہا ہے تو بھی آپ اپنی منزل پر نہیں پہنچ پائیں گے۔ آپ میں اور آپ کے گھوڑے میں تال میل ہونا چاہیے۔ آپ اپنے گھوڑے کی استعداد پتہ ہونا چاہیے”۔

شیخ محمد مزید کہتے ہیں "آپ کو دستیاب مواقعوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔ اور مواقعوں سے فائدہ وہی حاصل کر پاتے ہیں جو ان کا انتظار کرتے ہیں”۔

یادہ رہےکہ اس سے پہلے شیخ محمد برج خلیفہ سے متعلق بھی بتا چکے ہیں کہ جب انکی ٹیم ان کے پاس منصوبہ لے کر آئی تو ایک چھوٹٰی عمارت کا تھا۔ جس پر شیخ محمد نے اس منصوبے کو رد کر دیا اور ٹیم کو بتایا کہ وہ اس جگہ پر انسان کے ہاتھوں کی بنائی گئی سب سے بڑی عمارت چاہتےہیں۔

ایسی عمارت جس میں گارڈن بھی ہوں، رہائش کا بہترین انتظام اور مارکیٹیں بھی ہوں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button