خلیج اردو: دبئی میں ایک پاکستانی نژاد کیمل کئیر ٹیکر نے بگ ٹکٹ کی لائیو قرعہ اندازی کے دوران بالکل نئی مسیراتی گھبلی کار جیت لی ۔
العین کا رہائشی بگ ٹکٹ کے ساتھ ڈریم کار ریفل ڈرا کا خوش قسمت فاتح تھا۔
29 سالہ پاکستانی شہری محمد شہباز 2017 سے العین میں مقیم ہے اور ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بگ ٹکٹ ان اسٹور کاؤنٹر سے گزشتہ دو سالوں سے پانچ دوستوں کے ہمراہ ڈریم کار کے ٹکٹ خرید رہا ہے۔
ان 5 دوستوں میں سے محمد انعام جیتنے پر بہت خوش تھا، اس نے کہا کہ وہ گاڑی بیچ دے گا، اور اس سے حاصل ہونیوالی رقم اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹے گا اور اپنا انعامی حصہ پاکستان اپنے گھر بھیج دے گا۔
محمد، جو دبئی میں اونٹوں کی دیکھ بھال کرنے پر مامور ہے، اس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر ماہ بگ ٹکٹ ڈریم کار اور نقد انعامی ٹکٹ خریدتے رہیں گے۔
محمد نے کہا کہ ’’میں ہر کسی کو بگ ٹکٹ کے ساتھ قسمت آزمانے کی ترغیب دیتا ہوں۔ ” کیا پتہ نہیں آپکو کب میری طرح فاتح قرار دے دیا جائے