
خلیج اردو
14 جولائی 2021
تل ابیب : متحدہ عرب امارات نے باضابطہ طور پر اسرائیل میں ابراہیم ایکارڈ کے بعد اب اپنا سفارخانہ کھول دیا ہے۔ اس تقریب میں اسرائیل کے صدر ایسک ہیرزوگ ، متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خوراک اور آبی تحفظ میریم المہیری ، اسرائیل کیلئے محمود آل خواجہ اور دیگر مقامی حکام موجود تھے۔
اس تاریخی موقع میں متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کو اٹھانا ، ربن کاٹنے کی تقریب اور تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں تجارت کا آغاز اور اسرائیلی وزیر خارجہ ییر لاپیڈ کے پہلے وزارتی دورے کے دوران ابو ظہبی میں اسرائیل کے سفارتخانے کے افتتاح کے دو ہفتے بعد آیا۔
Great honor to open the UAE Embassy in Israel. The UAE's commitment to the Abraham Accords is unbreakable and is now cast in concrete here, in Tel Aviv. @UAEinIsrael #UAEinIsrael pic.twitter.com/Xl1WgILGhB
— Mohamed Al Khaja (@AmbAlKhaja) July 14, 2021
ابتدائی کلمات میں سفیر الخواجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان امن کیلئے کوششیں کی جارہی ہے۔
Israeli president @Isaac_Herzog and UAE Ambassador @AmbAlKhaja stand during the National Anthem Ishy Biladi in Tel Aviv after the flag raising ceremony 🇦🇪🇮🇱 pic.twitter.com/nb1pD6GjbC
— Michal Divon מיכל דיבון ميخال ديفون (@michaldivon) July 14, 2021
سفیر الخواجہ نے کہا کہ یہ سفارت خانہ نہ صرف سفارت کاروں کیلئے بلکہ شرالکتداروں کیلئے کام کرنے کی ایک جگہ کے طور پر کام آئے گی۔ سفارتخانہ امن کا ایک نیا نمونہ تشکیل دے گا اور ایک نئے باہمی اشتراک کیلئے ایک ماڈل فراہم کرے گا۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ نے دونوں ممالک کو مشترکہ اقدار رکھنے والی جدید قومیں قرار دیا ہے جن کے تعلقات سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے امن ، خوشحالی اور سلامتی کے مستقبل کی طرف ہمارے مشترکہ سفر میں اس سفارت خانے کا افتتاح ایک اہم سنگ میل ہے۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے منگل کے روز زراعت کے میدان میں تعاون کے پہلے معاہدے پر دستخط کیے جس میں تحقیق اور جدت طرازی پر توجہ دی جائے گی اور پانی کے انتظام اور آبپاشی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کو بھی شامل کیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times







