متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق رپورٹ جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1529 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1481 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔  جبکہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 60 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 54 ہزار 813 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 32 ہزار 775 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1880 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے یو اے ای میں اب تک لگائی جانے والی کورونا ویکسین سے متعلق بتایا گیا اب تک کورونا ویکسین کی کل 1 کروڑ 60 لاکھ 42 ہزار 491 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

عید الضحیٰ کے قریب آنے کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات حکام نے کورونا وائرس کے ممکنا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قواعد و ضوابط وضع کرنے شروع کر دیے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز رہائشیوں کے لیے درج ذیل قواعد جاری کیے گئے ہیں:

این سی ای ایم اے کی جانب سے یو اے ای کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کی تقریبات صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے خاندان تک محدود رکھیں اور دیگر رشتہ داروں کے گھر آنے جانے سے گریز کریں۔ انہیں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور ماسک پہننا ہوگا۔

مزید برآں، رشتہ داروں، خاص طور پر بزرگ افراد کے گھروں میں جانے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ ایک دوسرے کو عیدی دینے کے لیے الیکٹرانک ذرائع کا استعمال کریں۔

قربانی کے حوالے این سی ای ایم اے نے رہائشیوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ قربانی ادا کرنے کے لیے سرکاری ایپس کا استعمال کریں۔ اس طرح سے قربان گاہوں پر رش کم ہوگا۔  مزید برآں، رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قربانی کا گوشت تقسیم نہ کریں بلکہ خیراتی اداروں کو اس کام کی ذمہ داری دیں۔

حکام عید کے پہلے دن مویشی منڈیوں اور قربان گاہوں کا دورہ کریں گیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان مقامات پر رش نہ لگے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button