متحدہ عرب امارات

ابوظہبی:کار کی فرنٹ سیٹ پر بچوں کو بیٹھانے کے جرم میں 5400 درہم جرمانہ عائد ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

10 سال کم عمر بچوں کو گاڑی اگلی نشت پر بیٹھانے کے خلاف ابوظہبی پولیس کی جانب سے تازہ وارننگ جاری کی گئی، اور رہائشیوں اور شہریوں اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی یہ عمل کرتا ہوا پکڑا گیا اس کی گاڑی فوری طور پر ضبط کر لی جائے گی اور گاڑی چھڑوانے کے لیے 5 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ 400 درہم جرمانہ الگ سے بھرنا ہوگا، کیونکہ بچوں کو اگلی نشست پر بیٹھانے سے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

پولیس کی جانب سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے قانون کی اس خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے شخص کی گاڑی ضبط کر لیا جائے گا ” اور گاڑی اس وقت ضبط رہے گی جب تک جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا ہے۔ اور اگر جرمانہ ادا کر کے گاڑی نہیں چھڑوائی جاتی تو تین ماہ کے بعد گاڑی نیلام کر دی جائے گی”۔

خیال رہے کہ یہ قانون گزشتہ سال ستمبر میں ابوظہبی میں نافذ کیے جانے والے ٹریفک قوانین کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ 10 سے کم عمر بچوں کو پچھلی نشست پر بیٹھایا جائے اور انہیں سیٹ باندھی جائے جبکہ 4 سال سے کم عمر بچوں کو بچوں والی نشست بیٹھایا جائے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button