متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں کرونا وائرس کو لے کر رولز : سیاحوں کیلئے خاص رعایت کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی : ایسے میں جب ابوظبہی نے کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد حفاظتی اقدامات اور قواعد میں سختی کی ہے اور حکام نے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔ سیاحوں کیلئے پھر بھی آسانی ہوگی۔

سیاحت کیلئے کام کرنے والے ٹوورسٹ آپریٹرز کیلئے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیاحوں کیلئے کھولا گیا نیا دفتر ان کی درالحکومت میں ہموار داخلے کو ممکن بنائے گا۔

اتھارٹی نے سیاحتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سیاحوں کو ابوظہبی کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے داخلے کے رہنما خطوط سے خود کو مکمل طور پر آگاہ کریں۔

اس حوالے سے سیاحوں کیلئے ابوظبہی کے انٹری پوائنٹ پر ایک خصوصی لین مختص کیا گیا ہے۔ ڈرائوروں سے کہا گیا کہ وہ بارڈر پر اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ سیاحوں کو مشکلات نہ ہوں۔ اس حوالے سے لازمی دستاوزات جن کی اگر ضرورت ہے تو وہ اپنے پاس رکھیں۔

بارڈر کے حوالے سے نئے قوانین کے تحت کرونا سے حفاظت کیلئے ویکسین شدہ افراد کو متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے خواہشمند افراد کو الحوسن ایپ پر گرین پاس رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

الحوسن اپلیکیشن میں گرین اسٹیٹس کو 15 دنوں کیلئے اس وقت فعال کیا جاتا ہے جب متعلقہ شخص کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہو۔

جو ویمسین شدہ نہیں ہیں تو انہیں پچھلے چھیانوے گھنٹوں میں حاصل کیے گئے کرونا پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

سیاحوں کو ای ڈی ای اسکین سے گزرنا ہوگا تاکہ ممکنہ طور پر کسی مثبت آنے والے کیس کا پتہ لگایا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button