متحدہ عرب امارات

اپنے مالک کی رقم میں غبن کرنے والے شخص کو 3 ملین درہم واپس کرنے کا حکم

خلیج اردو

ابوظبہی: عدالت نے ابوظہبی کے ایک ملازم کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے مالک کو  34.04 ملین واپس کرے جو اس نے کمپنی سے غبن کی تھی۔

 

ابوظہبی میں فیملی کورٹ نے بھی اس شخص کو ہدایت کی کہ وہ آجر کو اپنے اخلاقی اور مادی نقصانات کے معاوضے میں 100 ہزار درہم ادا کرے۔

 

دائر مقدمے میں کمپنی کے مالک نے کہا کہ ملازم ایک ایجنٹ تھا جسے پاور آف اٹارنی دی گئی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق مدعا علیہ نے ایک اور ملازم کے لئے دستاویز جاری کیں اور یوں دونوں نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹ سے 3.044 ملین ڈالر نکالے۔

 

ایجنٹ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ اس کے خلاف مقدمہ خارج کردیا جائے کیونکہ وہ رقم واپس لینے یا چیکوں پر دستخط کرنے میں ملوث نہیں تھا کیونکہ اس کے پاس کمپنی کے لئے کوئی چیک بک نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس پر ر دوسرے مدعا علیہ کے ذریعہ ہونے والے جرائم کا الزام عائد کرنا زیادتی ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button