متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس کا ٹریفک بلیک پوائنٹس کم کرنے کی نئی سہولت کا اعلان

خلیج اردو
ابوظہبی: ابوظہبی پولیس نے ٹریفک بلیک پوائنٹس میں کمی کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔ یہ سہولت ہفتے کے روز ابوظہبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکویسٹرین ایگزیبیشن (ADIHEX) 2025 کے موقع پر پیش کی گئی۔

ایگزیبیشن، جو کہ خطے کا سب سے بڑا شکار، گھڑ سواری اور ورثے کا میلہ ہے، 30 اگست کو ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ADNEC) میں شروع ہوا اور 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پولیس نے اپنے آفیشل پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ نمائش کے ہال نمبر 12 میں موجود پولیس بوتھ پر شہری نہ صرف اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ ٹریفک ورکشاپس اور تربیتی کورسز میں بھی شریک ہوسکتے ہیں۔

نئی سہولت کے تحت دو پروگرامز شامل ہیں:

* وہ ڈرائیورز جن کے لائسنس پر 24 بلیک پوائنٹس ہیں وہ 2400 درہم فیس اور ٹریفک بحالی کورس مکمل کرکے اپنا لائسنس بحال کرا سکتے ہیں۔
* وہ ڈرائیورز جن کے پوائنٹس 8 سے 23 کے درمیان ہیں وہ 800 درہم فیس اور کورس مکمل کرکے اپنے لائسنس سے 8 پوائنٹس کٹوا سکتے ہیں۔

بلیک پوائنٹس متحدہ عرب امارات میں سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر دیے جاتے ہیں، اور اگر کوئی ڈرائیور ایک سال میں 24 پوائنٹس جمع کرلے تو اس کا لائسنس معطل کردیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے حال ہی میں "ایک دن بغیر حادثات” مہم شروع کی تھی، جس کے تحت 25 اگست (نئے تعلیمی سال کے آغاز کے دن) پر اگر کوئی ڈرائیور خلاف ورزی سے پاک رہا تو اس کے لائسنس سے 4 بلیک پوائنٹس کم کردیے گئے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button