متحدہ عرب امارات

بو ظہبی: وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے 2 حادثات کے تمام 5 زخمی محفوظ

خلیج اردو
ابو ظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھائے گئے دو ٹریفک حادثات کے تمام پانچ زخمیوں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کردی۔

ابو ظہبی پولیس کے ٹریفک فائنز کلیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مسلم الجنیبی نے بتایا کہ دونوں حادثات میں چار افراد معمولی جبکہ ایک شخص درمیانے درجے کے زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ سٹیشن ویگن کے ڈرائیور نے حادثے کے بعد لوگوں کی مدد کے لیے اپنی گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کردی تھی تاہم اس دوران وہ بھی معمولی زخمی ہوگیا۔

بعد ازاں سٹیشن ویگن سے ٹکرانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حادثے میں درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا اور اس کی حالت بہتر بتائی گئی۔

ابو ظہبی پولیس کے مطابق حادثات میں کوئی شخص شدید زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ پولیس نے سڑک پر حادثے کے بعد لوگوں کے جمع ہونے یا گاڑیاں روکنے کے خطرے کی جانب بھی توجہ دلائی اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button