متحدہ عرب امارات

دبئی: سند کارڈ ہولڈرز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سروسز پر 50 فیصد رعایت

خلیج اردو
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خصوصی افراد کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سروسز پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

رعایت دبئی کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سند کارڈ رکھنے والے خصوصی افراد کے لیے ہوگی۔ وزارت فیملی یا وزارت کمیونٹی امپاورمنٹ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی افراد کے کارڈ کے حامل افراد بھی اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رعایت کے تحت نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانا، موجودہ لائسنس کی تجدید، ڈرائیونگ لائسنس میں نئی کیٹیگری شامل کرانا جبکہ گم یا خراب ہونے والے لائسنس کا متبادل حاصل کرنا شامل ہے۔

آر ٹی اے کے مطابق رعایت کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا تین کاروباری دنوں میں جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد انہیں دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو بھیجا جائے گا تاکہ درخواستوں پر کارروائی کا عمل آسانی سے مکمل کیا جاسکے۔

سند کارڈ کے لیے خصوصی افراد شہری، رہائشی یا سیاح کی حیثیت سے کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ، ایپ یا کسٹمر ہیپی نس سینٹر کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کی منظوری کے بعد سند کارڈ جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button