
خلیج اردو
13 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی نے سفر کے حوالے سے گرین لسٹ کو اپڈیٹ کر دیا ہے اور نئی فہرست میں برطانیہ اور تاجکستان کو گرین لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ایک بیان میں ابوظبہی کے محکمہ کلچر اور ٹوورزم نے بتایا ہے کہ گرین لسٹ سے آنے والوں کو لازمی قرنطینہ سروسز سے اثتثنیٰ دیا جائے گا جب وہ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ ان افراد کیلئے ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔
حکام نے مالٹا کو اس اپڈیٹڈ فہرست میں شامل کیا ہے جس میں ان ممالک سے آنے والے شہریوں کو استثنیٰ دیا جاتا ہے۔ اپریل سے گرین فہرست میں موجود برطانیہ اور تاجکستان کو گرین لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس گرین فہرست میں شامل ممالک میں آسٹریلیا ، آزربائیجان ، بھوٹان ، برونائی ، چائنا ، کیوبا ، جرمنی ، گرین لینڈ ، ہانگ کانگ ، آئس لینڈ ، اسرائیل ، جاپان ، کرغستان ، مالٹا ، مراکش ، مروشز ، مالڈووا ، نیوزی لینڈ ، پورتگال ، روس ، سعودی عربیہ ، سینگاپور ، جونبی کوریا ، سپین ، سویزرلینڈ ، تائیوان ، ازبکستان شامل ہیں۔
دوسری طرف متحدہ عرب امارات برطانیہ کے ریڈ لسٹ میں شامل ہے اور یہاں سے جانے والے افراد کو پہلے ہوٹلوں میں قرنطینہ ہونا پڑا گا۔
Source : Khaleej Time







