ابوظبہی(خلیج اردو): ابوظبہی میں غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ عبادت گاہوں میں گنجائش کے مقابلے میں 30 فیصد عبادت گزروں کو عبادت کی اجازت ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق 31 اگست سے ہوگا۔
ابوطبہی کے محکمہ سماجی ترقی ڈی سی ڈی کے مطابق غیر مسلموں کی تمام عبادت گاہیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کورونا وبا کے بعد معمولات زندگی کی جانب دوبارہ لوٹنے کی کاوش کا حصہ ہے۔
اس حوالے سے حفظان صحت کے تمام اصولوں کا پاس رکھا جائے گا اور کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا۔
Source: Gulf News







