متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی، شاپنگ مالز کے باہر بنے ہوٹل اور کیفے کھولنے کا فیصلہ

زراعت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

 

ابو ظہبی, زراعت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی (اے ڈی اے ایف ایس اے) نے ابو ظہبی میں شاپنگ مالز کے باہر کام کرنے والے کچھ ریستوران ، کیفیٹیریاز اور کافی شاپس کو صارفین کے لیے دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم انہیں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاگو کی گئیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔  ان شاپس اور اور ہوٹلز کو کھولنے سے پہلے حکام کی جانب سے بھی حفاظتی تدابیر کے معیار کی جانچ کی گئی تھی۔ حکام کی جانب سے کوویڈ فری ڈکلیئر کیے جانے کے بعد ہوٹل مالکان اور ملازمین کو ہوٹلز کھلونے کی اجازات دی گئی۔

یاد رہے کہ ایسا اقدام ابوظہبی محکمہ اقتصادی ترقی (ADDED)  اور زراعت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی  کی کوششوں باہمی کوششوں سے ممکن ہو پایا ہے۔

زراعت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قانون سازی ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان الحمدادی نے کہا ، “ا زراعت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پہلے بھی ان ہوٹل اور کیفے کے مالکان اور کارکنوں کے لئے متعدد حفاظتی اقدامات طے کیے تھے۔ ان میں COVID-19 کے لئے اس سہولت کے کارکنوں کے ٹیسٹ لینے کی ضرورت بھی شامل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ وائرس سے پاک ہیں۔

تاہم واضح رہے کہ ایسے ہوٹل یا کیفے میں داخل ہونے سے پہلے تمام صارفین کا بخار چیک کیا جائے گا۔ اوار ہر ٹیبل میں صرف چار افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم بوفیے اور حقہ  کی فراہمی پر ابھی بھی پابندی عائد ہے۔ اور تمام ملازمین کو ماسک اور دستانے پہننے ہوں گے۔  اگر کسی ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو ایسے ہوٹل کو بند کر دیا جائے گا اور تمام ملازمین جانچ کے لیے کسی قریبی ہسپتال میں بھیج دیا جائے گا۔

ہوٹلز کو تمام فرنیچر، فرش اور دیگر سامان کو جراثیم کش ادوایات سے صاف کرنا ہوگا۔

زراعت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button