تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے سات وجوہات بتائی ہیں جن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔ تاہم اس سے پہلے مسافروں کو اجازت نامہ حاصل کرنے کےلیے درخواست دینی ہوگی۔ مسافر اجازت نامے کے لیے درخواست فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) کے ذریعہ شروع کی گئی ‘ایگزٹ رجسٹریشن سروس’ کے ذریعہ اجازت نامے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
وہ سات وجوہات جن کی بنیاد پر آپ کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ اگر آپ تعلیم کے سلسلہ میں باہر جا رہے
2۔ اگر طبی علاج کے لیے جا رہے ہیں
3۔ اگر سفارتی مشن پر جا رہے ہیں
4۔ کسی سرکاری کام کی خاطر جانا چاہتے ہیں
5۔ نجی کاروبار کے سلسلے میں سفر کرنا چاہتے ہیں
6۔ تجارتی اور معاشی شعبوں میں رہنے والوں کے لئے کاروباری سفر
7۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو اپنے آبائی ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں واپس جانا چاہتے ہیں۔
درج بالا وجوہات کی بنا پر آپ امارات سے باہر کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سفر کی اجازت مل سکتی ہے بصورت دیگر اجازت نہیں دی جائے گئی۔
سیر وتفریح کے لیے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ موجودہ دور میں تفریحی سفر یا سیاحت کے لئے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ بالا شرائط کے مطابق صرف ضروری سفر کی اجازت ہوگی۔ تاہم، ہر درخواست دہندہ کی درخواست کی جانچ دوسرے مملاک میں صحت اور سکیورٹی کے کو مد نظر رکتھے ہوئے کی جائے گی
اس لیے تمام درخواستوں گزاروں کو متعلقہ دستاویزات جیسے امارات کی شناختی کاپی، رہائشی اجازت نامہ، صحیح پاسپورٹ کاپی، اور روانگی کی درست وجہ کے ثبوت حکام کو دینے ہوں گے۔ یاد رہے رہائشیوں کو سفر کرنے کے لئے کوویڈ 19 کے منفی نتائج کی ضرورت ہوگی۔
Source : Khaleej Times







