اگر آپ نے حال ہی ہیں میں متحدہ عرب امارات میں نوکری حاصل کی ہے اور آپ متحدہ عرب امارات کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو جان لیجیئے کہ کیا آپ کو سفر کی اجازت ملے گئی یا نہیں؟ اگر ملے گی تو کن شرائط پر ملے گی۔ ایک ایسے وقت میں جب اماراتی حکام کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹ رہا ہے ہیں امارات کا سفر بہت سارے ضوابط سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ان حالات میں اگر آپ کو حال ہی میں امارات سے نوکری کی آفر ہوئی ہے اور سفر اختیار کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے شرائط درج ذیل ہیں:
گلف نیوز پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کسی نئے ورک پرمٹ اکے اجراہ پر عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
لہذا جو کمپنی آپ کو نوکری دے رہی ہے وہ سب سے پہلے منسٹری آف ہیومن ریسورس یا موہری سے ورک پرمٹ کے حصول کے لیے اجازت طلب کرے گئی۔ اگر انہیں ورک پرمٹ مل جاتا ہے تو پھر وہ آن لائن ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس کے بعد اگر ویزہ مل جاتا ہے تو پھر امارات کے لیے سفر سے 96 گھنٹے پہلے کورونا کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ تاہم دبئی کے رہاشیئوں کو دبئی پہنچنے پر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کورونا کے خلاف جنگ میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر چکا ہے اور اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کی زندگی سے نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے۔ اسی لیے 7 جولائی کے بعد سے غیر ملکی سفر کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم کورونا کے پھیلاؤ کے روکنے کے لیے بنائی گئی قوانین پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔
Source : Gulf News







