متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کے خلاف جنگ ، اسکول بس ڈارئیوروں کا ہر دوسرے ہفتے ٹیسٹ کیا جائے گا

بس میں داخل ہونے سے پہلے سپروائزر بچے کا ٹمپریچر لازمی دیکھے گا

ابوظبہی(خلیج اردو): ابوظبہی کے مقام ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے کے بعد ڈرائیوروں اور سپروئزر کا کورونا ٹیست منفی ہونا لازمی ہے۔

اسکول دوبارہ کھولنے سے پہلے دوبئی کی ٹرانسپورٹ اور بلدیہ نے ایک نامور ٹراپسورٹ سنٹر کے ذرئعے اعلان کیا ہے کہ طلباء ، ٹرسپورٹرز ، سیکورٹی گاردز ، والدین کو کورونا کے حوالے سے قواعد و ضوابد کا پاس رکھنا ہوگا اور اس سلسلے میں کورونا ایس او پیس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ان احتیاطی تدابیر میں ڈرائیوروں اور سپروائزر کیلئے کورونا کا ٹیسٹ ہر دوسرے ہفتے کرنا ، بسوں میں ضروری سامان جیسے تھرمامیٹر ، گلوز اور فیس ماسک ، ہینڈز سنیٹائزر ،اگاہی مہم ، سماجی فاصلہ رکھنے کے حوالے احتیاط شامل ہے۔

سپروائزر بچوں کا ٹمپریچر چیک کریں اور اگر کسی بچے میں کورونا کے علامات ہوں تو اسے میڈیکل چیک اپ کیلئے بھیجا جائے ۔ تمام بسیں پچاس فیصد کی صلاحیت پر چلیں گی۔

 

اسکول اس حوالے سے اگاہی مہم چلائیں گے جس میں مختلف ورک شاپس اور والدیں کیلئے پروگرام شامل ہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button