
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی حکام کی جانب سے ہفتے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی کے ٹول گیٹ سسٹم کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار رہائشیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔
خیال رہے کہ درب ٹول گیٹ سسٹم ابوظہبی میں ٹریفک رش کو کم کرنے اور ٹریفک کے بھاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک خودکار نظام ہے۔ جس کا آغاز آج یعنی 2 دسمبر سے کر دیا گیا ہے۔
یہ سسٹم ابوظہبی میں داخل ہونے والے چار پلوں (شیخ زید، شیخ خلیفہ، المقاع، اور مصفہا) پر لگایا گیا ہے۔
اور ان پلوں سے گزرنے والے کار سواروں سے خود کار نظام کے تحت 4 درہم فیس وصول کی جائے گی۔
ابوظہبی کے ٹرانسپورٹ سے متعلق محکمے آئی سی ٹی نے ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کے ذریعے درب سسٹم میں رجسٹریشن کروانے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Thanks to your cooperation, the total number of registered accounts in the #DARB_AbuDhabi Toll Gate System have exceeded 250,000 users.
Register on our website https://t.co/oIhJpZ9SRR or use our DARB smart app. pic.twitter.com/ar5Oh1OcdE— "ITC" مركز النقل المتكامل (@ITCAbuDhabi) January 2, 2021
Source: Khaleej Times