متحدہ عرب امارات

گاڑی خریدنے سے پہلے جرمانے کی معلومات کریں ابوظہبی میں جرمانے سمیت گاڑی فروخت کرنے کی کوشش ناکام

(خلیج اردو ) ابوظہبی میں عجیب واقع پیش آیا جب ایک گاڑی فروخت کرنے والے نے گاڑی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ وصول کیا اور پھر گاڑی فروخت کردی ۔ گاڑی کے کاغذات منتعقلی کے وقت خریدنے والے کو معلوم ہوا کہ گاڑی پر 50 ہزار درہم تک مخالفہ جمع ہوا ہے تو عدالت سے رجوع کر دیا ۔
گاڑی کے پہلے مالک نے عدالت کو بتایا کہ مینے گاڑی اس شخص کو دی تھی اور یہ جرمانہ اس نے وصول کیا ہے کیونکہ یہ گاڑی کافی دنوں سے اس کے پاس تھی ۔ گاڑی خریدنے والے شخص نے عدالت کو بتایا کہ یہ گاڑی ابھی مینے اپنے نام منتعقل نہیں کی جبکہ جرمانہ بھی میں نے وصول نہیں کیا بلکہ اس گاڑی کے پہلے مالک کو معلوم ہوگا کہ جرمانہ کب اور کہاں لگایا گیا ہے ۔

ابوظہبی عدالت نے پہلے فیصلے میں گاڑی پر لگا جرمانہ گاڑی خریدنے والے کے کھاتے میں ڈال دیا اور حکم جاری کیا کہ وہی یہ جرمانہ ادا کرے ۔ عدالت میں گاڑی خریدنے والے کے اپیل پر عدالت میں سماعت پھر شروع ہوئی اور عدالت کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا ۔

گاڑی خریدنے والے نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی خریدنے سے پہلے ہی اس پر جرمانہ عائد تھا اور گاڑی کے کاغذات اپنے نام منتعقل کرنے سے پہلے مجھے معلوم نہ تھا کہ گاڑی پر اتنا بھاری جرمانہ عائد ہے ۔

عدالت نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ جوں گاڑی خریدنے سے پہلے اس پر جرمانہ عائد تھا اس لئے جرمانہ گاڑی بیچنے والے کو ادا کرنا پڑھے گا ۔ عدالت میں گاڑی کے پہلے مالک کی جانب سے دیکھائے گئے دستاویز منسوخ کردیئے گئے اور فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پہلا فیصلہ واپس لے لیا ۔

گاڑی بیچنے والے شخص نے چالاکی سے گاڑی کو جرمانے کے ساتھ بیچنے کی کوشش کی اور پھر یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ یہ جرمانہ گاڑی حوالہ کرنے کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف گاڑی خریدنے والے نے عدالت میں ثابت کردیا کہ یہ جرمانے گاڑی حوالہ کرنے سے پہلے ہی وصول کئے گئے ہیں اور میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں ۔

عدالت نے جرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑی کے پہلے مالک کی سرزرش کی اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنے پر شرمسار کیا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button