
(خلیج اردو ) دبئی میں تازہ سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی ٹیسٹ کرنے کے لئے منڈی میں لیبارٹری قائم کردی گئی ہے جس میں تازہ خوراک کی اشیاء کو استعمال میں لانے سے پہلے ٹیسٹ کیا جائے گا ۔
فوڈ ٹیسٹنگ لیب جو دبئی سینٹرل لیبارٹری کی جانب سے قائم کی گئی ہے اس میں سبزیوں اور پھلوں کو ٹیسٹ کیا جائے گا کہ آیا یہ استعمال کے قابل ہے یا نہیں ۔ لیبارٹری آل ورسان مارکیٹ میں قائم کی گئی ہے جس میں دودھ ،گندم ،شہد چاول کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کو الیکٹرانک طریقہ کار سے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
دبئی میونسپلٹی کے ڈاریکٹر جنرل داود آل ہجری نے فوڈ لیب کا ابتدا کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ لیب کا قیام عام شہریوں کی صحت کو سامنے رکھ کر عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ جدید طرز کے تجربات کر کے عوام کو سہولت فراہم کرتے رہے ۔
خوراک کے شعبے میں نئی تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوراک کی اشیاء ٹیسٹ کرنے سے لوگوں کو جراثیم سے پاک خوراک فراہم کرنے میں آسانی میسر ہوگی ۔ فوڈ ٹیسٹ لیب سے یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ خوراک کی اشیاء کو متحدہ عرب امارات کے طے کردہ معیار کے مطابق لایا جائے ۔
آل ہجیری نے مزید کہا کہ فوڈ لیب کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا گیا ہے جو دبئی میں ایسی پہلی لیب ہوگی جو اشیاء کو سپلائی کرنے سے پہلے ٹیسٹ کرے گی تاکہ خریدنے والوں کا اعتبار میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔
دبئی سینٹرل لیب ملک میں درآمد کی گئی اشیاء خوردونوش کی جانچ پڑتال کے لئے متعدد ٹیسٹ کرتی ہے اور خوراک کو سپلائی کرنے کے بعد بھی دکانوں اور مارکیٹوں میں چیک کرنے کا نظام موجود ہے ۔
Source: Khaleej Times







