متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں پرائیویٹ اسکول کھولنے سے پہلے اساتذہ کے کویڈ 19 ٹیسٹ کرنا لازمی

اسکول دوبارہ کھولنے سے پہلے 205 پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کے کویڈ ٹیسٹ کئے جائینگے

( خلیج اردو ) ابوظہبی میں اساتذہ کا فری کویڈ 19 ٹیسٹ کرنا شروع کردیئے گئے ۔اسکول دوبارہ کھولنے سے پہلے 205 پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کے کویڈ ٹیسٹ کئے جائینگے۔

ابوظہبی میں 205 پرائیویٹ اسکولوں میں 15 ہزار پرائیویٹ اساتذہ ہیں جن کے کویڈ 19 ٹیسٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالیج کے مطابق ان کویڈ 19 ٹیسٹوں کی اخراجات انتظامیہ برداشت کریگی ۔اس سارے عمل میں محکمہ تعلیم کو محکمہ صحت ابی ظہبی کی مدد حاصل رہے گی ۔

ان پرائیویٹ سکولوں میں 12 سال سے کم عمر طلباء کے بھی ٹیسٹ کئے جائینگے جو 30 اگست سے دوبارہ کھولنے جائینگے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button