متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

یو اے ای: کورونا کے کیسز میں دگنا اضافہ، ڈاکٹروں کی جانب سے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کی درخواست

کورونا کے پھیلاو میں اضافہ لوگوں کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہو رہا ہے، ڈاکٹر

 

خلیج اردو آن لائن: گزشتہ چار روز سے متحدہ عرب امارات میں کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر کیسز میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

یو اے ای حکومت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے منگل کے روز آگاہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چار دن میں کورونا کیسز 210 سے 435 ہوگئے ہیں۔

آن لائن پریس بریفنگ کے دوران وزیر صحت عبدالرحمان کی جانب سے سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ لوگوں کی طرف سے فیملی یا دیگر اجتماعات میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

فیملی میڈیسن کی ماہر ڈاکٹر شازا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ناجانے لوگ کیوں بے احتیاط ہوگئے ہیں۔ "حلانکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے”۔  پابندیاں ضرور ختم کی گئی ہیں لیکن کورونا کی مرض لاحق ہونے خطرہ ابھی بھی ہے۔

ڈاکٹر شازا کا مزید کہنا تھا کہ  عام طور پر لوگ سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کو لے کر بہت کم احتیاط کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے لیے اچھا ہوگا کہ وہ کورونا کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کریں، یعنی بار بار ہوتھ دھوئیں، کمرے میں اگر ایک سے زیادہ لوگ ہیں تو ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے لوگوں کو بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاط کرنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے اپنی حفاظت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button