متحدہ عرب امارات

ابوظبہی لینڈ کرنے والے مسافر قرنطینہ کے بغیر دبئی اور شارجہ کا سفر کر سکتے ہیں

خلیج اردو
06 ستمبر 2021
دبئی :وہ مسافر جو ابوظبہی میں لینڈ کر جاتے ہیں وہ بغیر کوئی وقت قرنطینہ میں جائع کیے دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔ انہیں فوری طور پر ٹیکسی پکڑ کر دبئی کا راستہ اختیار کرنے میں اب قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے ابوظبہی ایمرجنسی اینڈ کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے بین الاقوامی مسافر جو ابوظبہی آتے ہیں انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

ابوظبہی کیلئے بورڈنگ سے پہلے تمام مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنا پی سی آر کا منفی نتیجہ دیکھیں۔

وہ رہائشی یا شہری جو گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آرہے ہیں اور وہ ویکسین لگوا چکے ہیں ، اگر وہ ابوظبہی میں قیام کررہے ہوں تو انہیں قیام کے چھٹے دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

دیگر ممالک سے آنے والے مسافر اگر آئیں گے تو چوتھے اور اٹھویں دن کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

غیر ویکسین شدہ شہری ، رہائشی اور سیاح جو گرین لسٹ میں شامل ممالک سے ابوظبہی آرہے ہیں انہیں چھٹے اور نویں دن پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوں گے۔

ایسے ہی گرین لسٹ کے علاوہ ممالک سے ابوظبہی آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافروں کو دس دنوں کیلئے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور نویں دن پی سی آر کا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

سال کے آغاز پر ویز ایئر ابوظہبی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ایتھنز ، اسکندریہ ، بحرین ، بلغراد ، اوڈیسا ، سرائیوو ، تھیسالونیکی اور ترانا سمیت مختلف روٹس کا اعلان کیا ہے۔

ویز ایئر کے منیجنگ ڈائریکٹر کیز وان شیک نے کہا ہے کہ ویز ایئر ابو ظہبی انتہائی کم کرایہ ، پریشانی سے پاک اور موثر سفری آپشن فراہم کرنے کیلئے تیار ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی پیش کردہ تمام قابل ذکر پرکشش مقامات کو تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button