
خلیج اردو
دبئی: ایپل کا ’’آ وی ڈراپنگ‘‘ ایونٹ 9 ستمبر کو ہونے جا رہا ہے، جس کے بعد یو اے ای میں آئی فون کے شائقین پری آرڈر اور ریلیز کی تاریخوں کے منتظر ہیں۔ لانچ ڈے کا جوش و خروش، پروڈکٹس کو قریب سے آزمانے کا موقع اور پرسنلائزڈ سپورٹ حاصل کرنے کے لیے آفیشل ایپل اسٹورز کا تجربہ سب سے منفرد مانا جاتا ہے۔
یو اے ای میں اس وقت چار آفیشل ایپل اسٹورز موجود ہیں جو دبئی اور ابوظہبی میں واقع ہیں۔
ابوظہبی میں ایپل اسٹورز:
-
ایپل دی گیلریا، المرایہ آئی لینڈ (800 0444 0521)
-
ایپل یاس مال، یاس آئی لینڈ (800 0444 1824)
دبئی میں ایپل اسٹورز:
-
ایپل مال آف دی ایمریٹس، البرشاء 1 (800 0444 1819)
-
ایپل دبئی مال، ڈاؤن ٹاؤن دبئی (800 0444 9012)
آئی فون 17: متوقع قیمتیں (یو اے ای)
ذرائع کے مطابق آئی فون 17 سیریز میں ہلکی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، خصوصاً پرو ماڈلز میں۔ گزشتہ سال کے آئی فون 16 کے مقابلے میں قیمتیں کچھ یوں ہوسکتی ہیں:
-
آئی فون 17: تقریباً 3,399 درہم (آئی فون 16 جتنی)
-
آئی فون 17 ایئر: 3,799 درہم (پلس ماڈل کی جگہ لے گا)
-
آئی فون 17 پرو: 4,399 سے 4,599 درہم (جبکہ آئی فون 16 پرو 4,299 پر آیا تھا)
-
آئی فون 17 پرو میکس: 5,299 درہم سے زائد (گزشتہ سال 5,099 تھی)
آئی فون 17: متوقع ریلیز ڈیٹ (یو اے ای)
اگر ایپل اپنا پرانا شیڈول برقرار رکھتا ہے تو یو اے ای میں پری آرڈرز جمعہ، 12 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ ڈلیوریز اور اسٹورز میں دستیابی جمعہ، 19 ستمبر سے متوقع ہے۔
دبئی مال برانچ لانچ ڈے پر طویل قطاروں اور صبح سویرے کے ہجوم کے لیے مشہور ہے، جبکہ نسبتاً پرسکون تجربہ حاصل کرنے کے لیے ابوظہبی کے گیلریا اور یاس مال کے اسٹورز بہتر آپشن ہیں جہاں لانچ ڈے پر بھی زیادہ رش نہیں ہوتا۔
آن لائن پری آرڈر ہو یا اسٹور میں قطاریں، یہ چار ایپل اسٹورز ہی وہ مقامات ہیں جہاں یو اے ای کے صارفین سب سے پہلے آئی فون 17 کا تجربہ کریں گے۔







