خلیج اردو
19 اکتوبر 2020
دبئی : دبئی میں چوری ثابت ہونے ایشیائی گروہ کو جیل بھیج دیا گیا،36000 اماراتی درہم جرمانہ بھی عائدکر دیا گیا۔
دبئی کی فوجداری عدالت نے چار مجرمان پر مشتمل ایشیائی گروہ کو چوری کا الزام ثابت ہونے پر 3چھتیس ہزار اماراتی درہم جرمانہ عائد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں چاروں ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق جولائی میں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک کی جانب سے درج ایف آئی آر میں ریسٹورنٹ کے ایک سابق ملازم پر اپنے ساتھیوں سمیت چھتیس ہزار اماراتی درہم چھیننے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مدعی کے مطابق ملزمان نے گھر واپس جاتے ہوئے راستے میں ان سے مذکورہ رقم چھینی تھی۔
Sources: Gulf News







