خلیج اردو
16 اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ کے رہائشی علاقوں میں رہائش پزیر وہ مزدور جن کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ رہیں ، ان سے علاقوں کو خالی کرایا جائے گا۔ ان کی بجلی ، پانی منقطع کی جائے گی اور دیگر سہولیات سے محروم کیا جائے گا جب تک وہ علاقہ خالی نہیں کرتے۔
شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل ممبر عزت مآب شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے حکم پر آج شارجہ میں بلدیہ غیر شادی شدہ افراد سے رہائشی علاقوں کو خالی کرانے کیلئے آپریشن کرے گی۔
فیملیز کیلئے مختص علاقے میں رہائش پزیر غیر شادی شدہ افراد سے علاقے کو خالی کرانے کیلئے پولیس کی مدد سے آپریشن کیا جارہا ہے۔ انہیں توانائی اور بجلی کے حکام کا تعاون بھی حاصل ہے جو ایسے افراد کے اپارٹمنٹس سے بجلی اور پانی کو منقطع کرے گی۔
شارجہ شہر میں بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل تہبت آل طفیلی نے تصدیق کی ہے کہ بلدیہ مختلف علاقوں میں مہم کا آغاز جمعہ سے کرے گی ۔ ان علاقوں میں آل جصریہہ ، آلصبکہ ، میاسلون اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ آپریشن میں فوری طور پر سہولیات کو ختم کیا جائے گا ۔
اقدام کا مقصد فیملیز کو تنگ کے جانے کے واقعات میں کمی اور انہیں آرام دہ ماحول کی فراہمی ہے جو بچلرز کی موجودگی کی وجہ سے ممکن نہیں۔
Source: Khaleej Times







