متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں بی ایل ایس انٹرنیشنل سینٹر کا دفتر نئے مقام پر منتقل

خلیج اردو
ابوظہبی: بھارت کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں قائم بی ایل ایس انٹرنیشنل سینٹر کو الشمز بوٹیک مال، الریم سے منتقل کر کے نئے مقام پر قائم کر دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق 25 اگست 2025 سے سینٹر اپنی خدمات نئے پتے پر فراہم کرے گا: وافرا اسکوائر بلڈنگ، تیسری منزل، دفتر نمبر 342، الریم آئی لینڈ، ابوظہبی۔

پاسپورٹ، ویزا اور دیگر قونصلر خدمات حاصل کرنے والے درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ سے نئے دفتر سے رجوع کریں۔ بی ایل ایس سینٹر بھارتی کمیونٹی اور دیگر درخواست دہندگان کے لیے سفارتخانے کی جانب سے مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button