متحدہ عرب امارات

شارجہ: ساحل سمندر پر تیراکی کے دوران لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی

نوجوان تیراکی کے دوران لاپتہ ہوات تھا، لاش 10 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کی بعد ملی

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق شارجہ کے کلبا ساحل پر اتوار کی شام تیراکی کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جو 10 گھنٹے تک جاری رہا۔ 10 گھنٹے پعد نوجوان کی لاش کلبا ساحل کے پاس ملی۔

پولیس کی طرف جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں اتوار کی شام 6 بج کر 20 منٹ پر آپریشن روم میں ایک نوجوان کے لاپتہ ہونے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ جس کے بارے میں قیاس کی کیا جا رہا تھا کہ وہ ساحل کے تیز لہروں والے حصے میں تیراکی کے دوران ڈوب گیا ہے۔

تاہم پولیس نے ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو مشن، کوسٹل گارڈ اور ایئر ونگ کے ساتھ مل کر ایک بڑا آپریشن شروع کردیا، جو 10 گھنٹے تک جاری رہا۔ 10 گھنٹۓ بعد نوجوان کی لاش کلبا ساحل کے قریب ملی، جسے ایئر ونگ نے کلبا ہسپتال پہنچا دیا۔

https://www.instagram.com/p/CC27j93DLlh/?utm_source=ig_web_copy_link

مشرقی ریجن پولیس کے ڈائریکٹر کرنل الکائی الحمودی نے لوگوں کو تنبیہ کی وہ ساحل سمندر پر تیراکی کے لیے جانے سے پہلے سمندر میں طغیانی کے حوالے سے معلومات حاصل کرلیا کریں۔

انکا کہنا تھا کہ شدید گرمیوں میں سمندر میں شدید طغیانی ہوتی ہے۔  تاہم ہم نے کوسٹل گارڈی کی اضافی نفری ایسے کسی بھی حادثے سے نمٹںے کے لیے تعینات کی ہے، جگہ جگہ سمندر میں لہروں کے شدید ہونے کے سائن بورڈز لگائے ہیں لیکن ساحل سمندر پر جانے والے ان ہدایات پر عمل نہیں کرتے ہیں۔

الکائی الحمودی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے پولیس آج سے آگاہی مہم چلائے گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button